سپریم کورٹ کی جانب سے 27سال سے سزائے موت کی منتظر خاتون قیدی کی سزا پر میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:43

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 اپریل 2018ء) 27 سال سے سزائے موت کی منتظر خاتون قیدی کی سزا پر میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا، عدالت نے قیدی خاتون کو جیل سے مینٹل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہفتہ کو 27 سال سے سزائے موت کی منتظر خاتون قیدی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کنیز بی بی کی سزائے موت کا معاملہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ کے پاس بھجوا دیا۔ عدالت نے ذہنی معذور خاتون کنیز بی بی کو سنٹرل جیل سے مینٹل ہسپتال منتقل کرنے کا بھی حکم دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کی جانب سے تشکیل دیا گیا میڈیکل بورڈ ہی خاتون کی ذہنی بیماری کی تشخیص کرے گا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ قانون کے تحت ذہنی معذور کو سزاء دی جا سکتی ہے یا نہیں۔