نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار سے ڈیل ہوگئی

سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کی تفتیشی ٹیم سے معاملات طے پا گئے

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 اپریل 2018ء):نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار سے ڈیل ہوگئی۔ سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کی تفتیشی ٹیم سے معاملات طے پا گئے۔تفصیلات کے مطابق راو انوار قتل کیس راو انوار کے تفتیشی ٹیم کے ساتھ معاملاتب طے پا گئے۔گرفتاری دینے والے مرکزی ملزم راؤؐ انوار کا ایک ماہ کا ریمانڈ ختم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ڈیل کے مطابق تفتیشی ٹیم عدالتوں سے مرکزی ملزم راؤانوار کے مزید ریمانڈ کی استدعا نہیں کرے گی جبکہ اس مقدمے میں راؤ انوار اور شکیل شوٹر کے علاوہ کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم راؤانوار اس پیشکش کے بعد تفتیشی ٹیم سے تعاون کررہا ہے۔راؤ انوار نے تفتیش کے دوران اپنے ماتحت افسران واہلکاروں پر دھوکا دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان افسران نے مجھ سے غلط بیانی کرکے پھنسوایا ہے ۔یاد رہے کہ راو انوار قبائلی نوجوان نقیب اللہ قتل کیس میں اس وقت زیر تفتیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :