نواز شریف نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

ناروال سے ن لیگ کے دیرینہ نظریاتی کارکن میاں نواز شریف نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

ہفتہ 21 اپریل 2018 22:01

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 اپریل 2018ء): نواز شریف تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ ناروال سے ن لیگ کے دیرینہ نظریاتی کارکن میاں نواز شریف نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک جانب اندرونی اور بیرونی خلفشار نے پارٹی کو کمزور کر رکھا ہے تو دوسری جانب مقدمات میں گھری مسلم لیگ ن کی قیادت کو کرپشن کیسسز نے پریشان کر رکھا ہے۔

ایسے میں مسلم لیگ ن کے دیرینہ ساتھی بھی پارٹی کو چھوڑ کر جانے لگ گئی ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ناروال سے ن لیگ کے دیرینہ نظریاتی کارکن میاں نواز شریف نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں ووٹ کے ذریعے ن لیگ کو شکست دیں گے اور عمران خان کو وزیراعظم بنوائیں گے۔