نیب کی کاروائیاں، پنجاب حکومت نے صوبے کی 56 سرکاری کمپنیوں میں سے 17 کمپنیوں کو غیر فعال کردیا

ہفتہ 21 اپریل 2018 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 21 اپریل 2018ء) نیب کی کاروائیوں کے باعث پنجاب حکومت نے صوبے کی 56 سرکاری کمپنیوں میں سے 17 کمپنیوں کو غیر فعال کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کی 56 سرکاری کمپنیوں میں سے 17 کمپنیوں کو غیر فعال قرار دیتے ہوئے ان کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیب لاہور نے پنجاب حکومت سے 56 سرکاری کمپنیوں کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا جن میں سے پنجاب حکومت نے 44 کمپنیوں کا ریکارڈ نیب لاہور کے حوالے کر دیا ہے۔ تاہم پنجاب حکومت نے مزید مشکلات سے بچنے کیلئے 56 میں سے 17 کمپنیوں کو بند کردیا۔ جبکہ نیب کو بھی ان کمپنیوں کے غیر فعال ہونے کا جواز پیش کرکے ریکارڈ دینے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :