پی ٹی آئی کو چئیرمین سینیٹ منتخب کروانے کا حکم اوپر سے آیا، امیر جماعت اسلامی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

پی ٹی آئی نے کہا تھا بلوچستان کے امیدوارکوووٹ دینے کے لیے اوپر سے آرڈر آیا ہے، سینیٹ انتخاب کے بعد عمران خان کے بجائے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگے،سراج الحق کا منصورہ میں خطاب

جمعہ 20 اپریل 2018 22:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 اپریل 2018ء):پی ٹی آئی کو چئیرمین سینیٹ منتخب کروانے کا حکم اوپر سے آیا، امیر جماعت اسلامی نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔سراج الحق نے منصورہ میں خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا تھا بلوچستان کے امیدوارکوووٹ دینے کے لیے اوپر سے آرڈر آیا ہے، سینیٹ انتخاب کے بعد عمران خان کے بجائے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے چئیرمین سینٹ کے انتخابات کے حوالے سے ایک نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں اگر ووٹ بیچنے والے مجرم ہیں تو کیا خریدنے والے مجرم نہیں ہیں۔چئیرمین سینیٹ کے جائز اور ناجائز ہونے کے معاملے کو بھی دیکھنا ہو گا۔پی ٹی آئی کو چئیرمین سینیٹ منتخب کروانے کا حکم اوپر سے آیا۔پی ٹی آئی نے کہا تھا بلوچستان کے امیدوارکوووٹ دینے کے لیے اوپر سے آرڈر آیا ہےجبکہ سینیٹ انتخاب کے بعد عمران خان کے بجائے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگے۔