کلثوم نواز کی ہسپتال میں ریڈیو تھراپی، مریم نواز کی دعا کی اپیل

میری والدہ کلثوم نواز کو ریڈیو تھراپی کیلئے لے جایا گیا ہے، بہت زیادہ قے کے باعث والدہ کافی کمزور ہو گئی ہیں جو سہارے کے بغیر نہیں چل سکتیں،مریم نواز کا ٹویٹ

جمعہ 20 اپریل 2018 20:57

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 اپریل 2018ء)سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن کے ہسپتال میں زیرِ علاج اپنی والدہ کی صحت یابی کیلئے عوام سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری والدہ کلثوم نواز کو ریڈیو تھراپی کیلئے لے جایا گیا ہے، بہت زیادہ قے کے باعث والدہ کافی کمزور ہو گئی ہیں جو سہارے کے بغیر نہیں چل سکتیں۔

جمعہ کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نوازکا کہناتھا لندن کے ہسپتال میں زیرِ علاج ان کی والدہ کلثوم نواز کو ریڈیو تھراپی کے لیے لے جایا گیا ہے۔ بہت زیادہ قے کے باعث ان کی والدہ کافی کمزور ہو گئی ہیں جو سہارے کے بغیر نہیں چل سکتیں۔مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں پاکستانی عوام سے اپنی والدہ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائوں کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے اپنی والدہ کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پرشیئر کی ہیں۔تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ کلثوم نواز کو ریڈیو تھراپی کیلئے وہیل چیئر پر بٹھا کر لے جایا جارہاہے جس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ وہ انہیں اس وقت چلنے پھرنے میں بھی کافی مشکلات ہیں۔اس سے قبل 18 اپریل کو لندن میں اپنی والدہ سے ملاقات کے موقع پر بھی مریم نواز نے کچھ تصاویر شیئر کی تھیں اور لکھا تھا کہ وہ پانچ ماہ کے عرصے کے بعد اپنی والدہ سے ملاقات کر رہی ہیں۔ ان کی والدہ بہت کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔ اللہ تعالی میری والدہ سمیت تمام ماں کو مکمل صحت یاب کرے۔واضح رہے کہ دو روز قبل سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی صاحبزادی کے ہمراہ اچانک لندن کیلئے روانہ ہو ئے تھے جہاں انھوں نے کلثوم نواز کی عیادت کی ۔