مسلم لیگ (ن) کو الو داع کہنے والے 4 ارا کین اسمبلی سپیکر کی دوسری مر تبہ طلبی کے با وجود تصد یق کیلئے پیش نہ ہو ئے

اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفو ں کی تصد یق کیلئے تیسری مر تبہ طلب کر لیا

جمعہ 20 اپریل 2018 21:27

اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 20 اپریل 2018ء) مسلم لیگ (ن) کو الو داع کہنے والے 4 ارا کین اسمبلی اسپیکر قو می اسمبلی کی دوسری مر تبہ طلبی کے با وجود تصد یق کیلئے پیش نہ ہو ئے ، اسپیکر نے استعفو ں کی تصد یق کیلئے تیسری مر تبہ طلب کر لیا۔ جمعہ کو قو می اسمبلی کے اسپیکر ایاز صا دق نے استعفوں کا اعلان کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین خسرو بختیار، ناصر بخاری، طاہر بشیر چیمہ اور رانا قاسم نون کو فردا فردا استعفوں کی تصدیق کے لئے صبح ساڑھے دس بجے سے ایک بجے تک قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں آ کر اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے پیش ہونے کا وقت دیا تھا ا سپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت دیگر عملہ ان ارکان کا ایک بجے تک انتظار کرتے رہے تاہم یہ اراکین پیش نہ ہوئے جس پر ان ار کان کو تیسری مرتبہ پیش ہو نے کا وقت دے دیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ان اراکین کو اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے طلب کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

استعفو ں کی تصد یق تک چا رو ں ار کان قو می اسمبلی کے ر کن ر ہیں گے ۔دو سری جا نب تر جمان قو می اسمبلی کا کہنا ہے کہ ار کان کو استعفو ں کے تصد یقی عمل کیلئے بروز منگل 24اپریل کو دوبارہ بلا لیاہے۔رانا محمد قاسم نون کے علاوہ باقی تین ممبران کو 16اپریل کو بھی استعفوں کی تصدیق کے لیے بلایا گیا تھا لیکن وہ اس دن بھی تشریف نہیں لائے تھے۔