موٹر وے پر خوفناک حادثہ، متعدد افراد جاں بحق

کاروں میں تصادم سے ایک کار میں آگ لگی،کارمیں سوار 6 افراد جھلس کرجاں بحق ہوئے

جمعرات 19 اپریل 2018 22:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 اپریل 2018ء):حیدر آبد موٹر وے پر خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ کاروں میں تصادم سے ایک کار میں آگ لگی،کارمیں سوار 6 افراد جھلس کرجاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیدر آبد موٹر وے پر خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں کاریں کراچی سےحیدرآباد کی طرف آرہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہو گئیں۔کاروں میں تصادم سے ایک کار میں آگ لگی۔کارمیں سوار 6 افراد جھلس کرجاں بحق ہوئے جبکہ حادثےمیں ایک بچی معجزانہ طور پربچ گئی ہے۔