چودھری نثار کی اختلافات بھلانے کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا

چودھری نثار کہتے ہیں نوازشریف ان کے گھر آئیں، وہ مان جائیں گے،ذرائع کا دعویٰ

جمعرات 19 اپریل 2018 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 اپریل 2018ء):چودھری نثار نے اختلافات بھلانے کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری نثار کہتے ہیں نوازشریف ان کے گھر آئیں، وہ مان جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار مسلم لیگ ن میں ایک ستون کی اہمیت رکھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق وزیر داخلہ کی سیاسی اہمیت سے انکار کرنا انکے سیاسی مخالفین کے لیے بھی ممکن نہیں ہے تا ہم کچھ عرصے سے چوہدری نثار مسلم لیگ ن سے نالاں نظر آتے ہیں اور پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چودھری نثار کی اختلافات بھلانے کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری نثار اور شہبازشریف کے درمیان دو گھنٹے تک بات چیت کا سلسلہ جاری رہا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سابق وزیر داخلہ کو دوریاں ختم کرنے پر قائل کرتے رہے جس پر چودھری نثار نے اختلافات بھلانے کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کر دیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری نثار کہتے ہیں نوازشریف ان کے گھر آئیں، وہ مان جائیں گے۔