مودی کے گیڈر بھبکیوں سے نہیں ڈرتے ،بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہاہے،پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی،میڈیا کو پاکستان کو مثبت چہر ہ دکھانا چاہیے،پاکستا ن

امریکہ کے ساتھ سفارتکاروں کی نقل وحرکت کو محدود کرنے کے معاملے میں بات چیت جاری ہے،افغانستان میں منشیات کی کاشت دہشتگردی کیلئے استعمال ہوتی ہے،ترجمان دفترخارجہ سرفروشی کی تمنا اب ہمار ے دل میں ہے دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے، ڈاکٹر محمد فیصل کا بھا رتی دھمکیو ں پر شعر

جمعرات 19 اپریل 2018 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 اپریل 2018ء) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے خصوصاسوات کے علاقے میں کئی سالوں کے بعد عوام نے خوشیاں منارہی ہے، میڈیا کو پاکستان کو مثبت چہر ہ دکھانا چاہیے۔بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے گیڈر بھپکیوںسے نہیں ڈرتے ، امریکہ کے ساتھ سفارتکاروں کی نقل وحرکت کو محدود کرنے کے معاملے میں بات چیت جاری ہے۔

گزشتہ روز دفترخارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ سوات میں دوروزہ سائنس فیسٹیول میں 2000 طلبہ وطالبات نے نہ صرف سائنس اور ٹیکنالوجی میں اپنی لگن کا اظہار کیا بلکہ جدید سوچ بھی متعارف کروائی۔پاکستان نے گزشتہ سالوں کے دوران دہشتگردی پر قابوپایا ہے،اور بین الاقوامی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی خارجہ پالیسی ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے تیا رکیا جاتی ہے۔

ترجما ن کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے اور کلبھوشن اس کا بین الاقوامی ثبوت ہے۔بھارت نے کلبھوشن یادیو کے کیس کے سلسلے میںبین الاقوامی عدالت میں اپنا بیان داخل کیا ہے جو پاکستان کو موصول ہوگیا ہے،اس پر تفصیل سے اپنا جواب داخل کرینگے۔ گزشتہ ہفتے کرم ایجنسی میں افغانستان سے ہماری افواج پربلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے 5 جوان شہید ہوئے جب کہ ایک سپاہی کو اغوا کر لیا گیا، پاکستان نے اس مرحلے پر انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا۔

اور ہمسایہ ملک کے ساتھ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ہم خطے میں امن وامان کی فضا ء کوقائم رکھنا چاہتے ہیں۔ افغانستان میں منشیات کی کاشت دہشتگردی کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ جس سے خطے کی صورتحال پر اثرانداز ہوتی ہے۔شام کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان شام کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے، کسی بھی جگہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں سے متعلق اقدامات پرآگاہ کیا ہے، امریکا پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت یکم مئی سے محدود کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس معاملے پر دونوں ممالک رابطے میں ہیں۔برطانوی سرزمین پر نریندرمودی کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر رد عمل میں ترجمان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا جانتی ہے دہشت گرد اور ان کا سرغنہ کون ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہاہے، پاکستان کی حراست میں کمانڈر کلبھوشن جادیو ثبوت ہیکہ کون دہشت گردی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کابھارتی دعویٰ جھوٹا، کھوکھلا اور بے بنیاد ہے جس کی کھلے عام تردید کرچکے ہیں، بار بار جھوٹ کو دہرانے سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔بھارتی فضائیہ کی لڑاکا طیاروں کی تعداد دٴْگنی کرنے پر ترجمان نے رد عمل کے اظہار کیا اورجذباتی انداز میں ایک شعر پڑھا۔ سرفروشی کی تمنا اب ہمار ے دل میں ہے دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون ایک جانب، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

اسلام آباد ٹریفک حادثے میں ملوث امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف سے متعلق ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ ویانا کنونشن کے مطابق سفارتکاروں کو استثنا ہوتا ہے، کرنل جوزف کے ساتھ ویانا کنونشن کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔دفترخارجہ فی الحال واقعے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کا انتظار کررہا ہے۔ایران نے گزشتہ ہفتے 66پاکستانی انتظامیہ کے حوالے کیے ہیں جو غیر قانونی طور پرایران میں داخل ہوئے تھی