حلف اٹھا کرکہتا ہوں ووٹ نہیں بیچا ہے، ایم پی اے فیصل زمان

پارٹی پالیسی کے مطابق ایوب آفریدی کو ووٹ دیا مگر ایک سازشی ٹولہ نے میرے خلاف ساز ش کی ہے ، جلد بے نقاب کروں گا ، انصاف کے لیے ہر پلیٹ فارم پر جائوں گااپنے اوپر لگے داغ کو ہر صورت مٹا کر رہوں گا ،پریس کانفرنس

جمعرات 19 اپریل 2018 20:59

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 اپریل 2018ء)تحریک انصاف کے سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کے الزام والے ایم پی اے فیصل زمان نے ہری پور پریس کلب میںقرآن پاک پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ووٹ نہیںبیچا ہے پارٹی پالیسی کے مطابق ایوب آفریدی کو ووٹ دیا ہے مگر ایک سازشی ٹولہ نے میرے خلاف ساز ش کی ہے جس کو جلد بے نقاب کروں گا انصاف کے لیے ہر پلیٹ فارم پر جائوں گااپنے اوپر لگے داغ کو ہر صورت مٹا کر رہوں گا تین مرتبہ ایم پی اے رہا ہوں اس مرتبہ مقامی ایک سازشی ٹولہ نے ٹکٹ کے حصول کے لیے میرے خلاف بے سازش تیار کی ہے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اب بھی تحریک انصاف میں ہوں الیکشن میں بھی حصہ لوں گا اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے خانہ کعبہ میں جاکر حلف دینے کو تیار ہوں شوکاز نوٹس کا جواب دوں گا عمران خان سمیت کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بے گناہی ثابت کروں گا نھوں نے کہا کہ میں اللہ رسول کو حاضرمان کر حلف اٹھاتا ہوں میں نے کسی قسم کی کوئی کرپشن یا پارٹی سے ہٹ کر کسی کو سینٹ کا ووٹ نہی دیاہری پور پی کے 52 سے پی ٹی آئی کے نامزد ایم پی اے فیصل زمان نے ہنگامی پریس کانفرنس کر رہے تھے مجھ پر جو الزام لگا ہے مںں اس کو رد کرتا ہوں میری ایمانداری دیانتداری پر اس طرح کے الزامات انتہاء نامناسب ہیںمیراتعلق پہلے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ تھامیں الحمدللہ دینے والے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اور میں مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہر فورم پر جا کر حلف کرنے کو تیار ہوں یہ الزام مجھ پر سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے میں شو کاز نوٹس کو ڈٹ کو جواب دوں گا اور ثابت کروں گا کہ ایسے بھونڈے اور غلط الزامات مجھ کو پارٹی سے یا عمران خان کے ویثرن سے دور نہی کر سکتے ہزارہ سے ہی کچھ لوگ پی ٹی آئی میں گھس کر مرکزی قیادت کو دیرینہ ساتھیوں سے گمراہ کر رہے ہیں ان کو جلد بے نقاب کروں گااس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع ناظم عادل السلام تحصیل کے صدر اسلم حیات سٹی صدر چوہدری اشفاق صدر پریس کلب زاکر حسین تنولی ملک فیصل اقبال سمیت دیگر پارٹی عہیدران کارکنان بھی بڑی تعدا دمیں موجود تھے