ائیرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ویڈیو بنانے والے ایک مشکوک ڈرون کو تباہ کردیا

خلاف ورزی کرنے والے چینی باشندے گرفتار ،ْتباہ شدہ ڈرون کیمرے کو سیکورٹی فورس نے تحویل میں لے لیا

جمعرات 19 اپریل 2018 15:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 19 اپریل 2018ء)نیواسلام آباد ائیرپورٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے ویڈیو بنانے والے ایک مشکوک ڈرون کو تباہ کردیا۔نیو اسلام آباد ائیرپورٹ ترجمان کے مطابق 3 چینی باشندے ڈرون کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ کی ویڈیو بنارہے تھے کہ اے ایس ایف اہلکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرون پر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ گولیاں لگنے سے ڈرون کیمرہ تباہ ہوگیا ،ْ خلاف ورزی کرنے والے چینی باشندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ چینی باشندوں اور تباہ شدہ ڈرون کیمرے کو سیکورٹی فورس نے تحویل میں لے لیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد کا نیا ایئرپورٹ ملک کا جدید ترین ہوائی اڈہ ہے تاہم ابھی تک یہ باقاعدہ طور پر آپریشنل نہیں ہوا۔ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر بغیر اجازت ایئرپورٹ کی تصاویر لینا یا وڈیو بنانا ممنوع ہے۔

متعلقہ عنوان :