نیب کاشریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ کو گواہ بنانے کا فیصلہ

پراسیکیوشن ٹیم نے ظاہر شاہ کو گواہوں کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی

بدھ 18 اپریل 2018 21:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 اپریل 2018ء) نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف ایون فیلڈ،ْریفرنس اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ کو گواہ بنانے کا فیصلہ کر لیااس سلسلے میں نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے ظاہر شاہ کو گواہوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے نیب ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کیخلاف آف شور کمپنیوں اور لندن فلیٹس میں متعلق بنائے گئے ریفرنسز میں ایک اہم گواہ کا اضافہ کر نے کافیصلہ کیا گیا ۔ نیب کے ڈی جی آپریشنز ظاہر شاہ مذکورہ دونوں ریفرنسز میں احتساب عدالت میں گواہ دیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق ڈی جی نیب ظاہر شاہ نے ریفرنس سے متعلق مصدقہ دستاویزات برطانوی حکومت سے وصول کیں تھیں۔نیب پراسیکیویشن ٹیم نے عدالت سے ظاہر شاہ کو گواہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی استدعا کردی۔نیب کی استدعا منظور ہونے کے بعد ڈی جی نیب ظاہر شاہ کا بیان بھی قلم بند کیا جائیگا،جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کے بعد ظاہر شاہ اہم گواہوں میں شامل ہوںگے۔

متعلقہ عنوان :