․لاہور ہائیکورٹ ، این اے 120 کے انتخابات میں غیر مصدقہ ووٹوں کی منسوخی بارے درخواست پر فریقین کے وکلاء مزید بحث کے لئے طلب

بدھ 18 اپریل 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 اپریل 2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 120 کے انتخابات میں ڈالے گئے غیر مصدقہ ووٹوں کی منسوخی کے لئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے کیس کی سماعت کی،،تحریک انصاف کی ناکام امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں 28ہزار غیر مصدقہ ووٹ ڈالے گئے،انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے عدالت کے روبرو ان ووٹوں کوغیر مصدقہ تسلم کیا مگرانہیں منسوخ کئے بغیر انتخابات کرائے گئے،انہوں نے کہا کہ اگر غیر مصدقہ ووٹ نہ ڈلوائے جاتے تو انتخابی نتائج مختلف ہوتے،انہوں نے کہ بیگم کلثوم کو جتوانے کے لیے تمام سرکاری مشینری اور وسائل کا استعمال کیا گیا، نادرا سے تصدیق کے بغیر ڈالے گئے جعلی ووٹوں کے ذریعے بیگم کلثوم نواز کو جتوایا گیا،بیگم کلثوم نوازاور نادرا کی جانب سے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب گئی،جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیا، عدالت نے کیس کی سماعت انیس اپریل تک ملتوی کر دی۔