وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کے اراضی لین دین میں شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں‘سلیم شہزاد

ْ پیراگون نے ایک نام نہادایمانداربیوروکریٹ کوکیوں فائدے پہنچائی ڈی جی نیب پنجاب کی گفتگو

بدھ 18 اپریل 2018 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 اپریل 2018ء)ڈی جی نیب پنجاب سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کے اراضی لین دین میں شکوک وشبہات پائے جاتے ہیں،آئندہ چند روزکے دوران انکوائری میں بڑی پیشرفت متوقع ہے‘ پیراگون نے ایک نام نہادایمانداربیوروکریٹ کوکیوں فائدے پہنچائی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی نیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ خواجہ صاحب ٹی وی پرللکارتے ہیں،نیب کوبھی ثبوت پیش کریں،ان کا کہناتھا کہ جب کرپشن نہیں کی توڈرناکیسا ۔

انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ براہ راست پیراگون کے معاملات میں ملوث رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اراضی احدچیمہ خریدتاہے اورادائیگی پیراگون کرتاہے،یہ کیااتفاق ہی سلیم شہزاد نے کہا کہ پیراگون نے ایک نام نہادایمانداربیوروکریٹ کوکیوں فائدے پہنچائی ۔