چیئرمین نیب نے عندیہ دیا ہے کہ کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی‘ چیئرمین نیب نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی

‘ پی اے سی کا اپنا ایک مینڈیٹ ہے اور ہم اسی تک محدود ہیں‘ نیب نے 226لوگوں کو پکڑا ‘ 800 سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں‘ پی اے سی کی ریکوری نیب کی ریکوری سے بہت آگے ہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 18 اپریل 2018 18:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 18 اپریل 2018ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب نے عندیہ دیا ہے کہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی‘ چیئرمین نیب نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی ہے‘ پی اے سی کا اپنا ایک مینڈیٹ ہے اور ہم اسی تک محدود ہیں‘ نیب نے 226لوگوں کو پکڑا ہے جبکہ 800 سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں‘ پی اے سی کی ریکوری نیب کی ریکوری سے بہت آگے ہے۔

بدھ کو خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین نیب نے عندیہ دیا کہ کوئی انتقامی کارروائی کسی کے خلاف نہیں ہوگی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ڈوریاں کسی اور جگہ سے ہلائی گئیں تو بریف کیس اٹھا کر چلا جائوں گا۔

(جاری ہے)

نیب کے طریقہ کار پر پی اے سی میں سوالات کئے گئے مزید ایک بار نیب کو پی اے سی میں بریفنگ دینے کے لئے بلایا جاسکتا ہے۔

پی اے سی کا اپنا ایک مینڈیٹ ہے اور ہم اسی تک محدود رہتے ہیں۔ نیب نے بتایا کہ 226 لوگوں کو پکڑا گیا جبکہ 800 سے زائد کیسز زیر التواء ہیں۔ پی اے سی کی ریکوری نیب کی ریکوری سے بہت آگے ہیں چیئرمین نیب نے بتایا کہ نیب نے پندرہ سو ملین ریکوری کی جبکہ پی اے سی نے تین سو بیس ارب کی ریکوی کی ہے۔