23 مارچ یوم پاکستان کا موقع، ابوظہبی کی مشہور نیشنل آئل کمپنی کی بلند و بالا عمارت کو پاکستان کے پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا

ہفتہ 24 مارچ 2018 00:24

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 مارچ 2018ء) 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ابوظہبی کی مشہور نیشنل آئل کمپنی کی بلند و بالا عمارت کو پاکستان کے پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستان کا قومی دن بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔ تاہم اس روز پاکستانیوں کو مایوس کن صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑا جب دبئی کے برج خلیفہ کو پاکستان کے پرچم کے رنگ میں رنگنے کے پروگرام کو اچانک بنا کسی وجہ کے منسوخ کردیا گیا۔

پروگرام کی منسوخی کے باعث برج خلیفہ کے اردگرد اکٹھے ہونے والے ہزاروں پاکستانیوں کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم اب ابوظہبی کی جانب سے پاکستان کیلئے خصوصی کام کر دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ابوظہبی کی مشہور نیشنل آئل کمپنی کی بلند و بالا عمارت کو پاکستان کے پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا ہے۔ ابوظہبی کی نیشنل آئل کمپنی کی بلند و بالا عمارت کو کئی کلومیٹر دور سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

جبکہ پاکستان کے پرچم کا عکس نمایاں کرنے کے بعد اس عمارت کی خوبصورتی کو 4 چاند لگ گئے ہیں۔ پاکستانیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ابوظہبی کی حکومت کا اس خصوصی اقدام پر خصوصی شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔ عمارت کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے: