سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کیخلاف سعودی عرب میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

جمعہ 23 مارچ 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 مارچ 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کیخلاف سعودی عرب میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شریف خاندان کیخلاف پاکستان میں جاری نیب کیسز اپنے اختتام کی جانب گامزن ہیں۔ ان کیسز کا فیصلہ ایک سے دو ماہ میں آ جانے کا امکان ہے۔ نیب کیسز کے سلسلے میں نیب عدالت میں باقاعدگی سے سماعتیں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں شریف خاندان پاکستان میں شدید مشکلات کا شکار ہے، وہیں اب سعودی عرب میں بھی حکمراں خاندان کیلئے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کیخلاف سعودی عرب میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی و اینکر محمد مالک کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حسین نواز کیخلاف سعودی عرب میں مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے اثاثے بنانے اور رقوم کی منتقلی کے الزامات کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ الزامات ثابت ہونے پر سعودی عرب میں موجود شریف خاندان کی تمام دولت اور اثاثے ضبط کر لیے جائیں گے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: