ڈی سی گوجرانوالہ کی موت کے تانے بانے ن لیگ کے وزیر سے جا ملے، تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں

جمعہ 23 مارچ 2018 21:44

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 مارچ 2018ء):ڈی سی گوجرانوالہ کی موت کے تانے بانے ن لیگ کے وزیر سے جا ملے،معروف صحافی ہارون رشید تہلکہ خیز تفصیلات سامنے لے آئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی گوجرانوالہ کی موت کے تانے بانے ن لیگ کے وزیر سے جا ملے۔ ڈی سی گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کل پر اسرار طریقے سے اپنے سرکاری گھر پر مردہ پائے گئے تھے جس کے بعد انکی موت کے حوالے سے مختلف چہ میگیوئیاں جاری تھیں۔

ایسے میں معروف صحافی ہارون الرشید تہلکہ خیز تفصیلات سامنے لے آئے۔انکا کہنا تھا کہ انتہائی با اعتماد ذرائع سے انہیں معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی گوجرانوالہ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی سہیل ٹیپو ان دنوں دو باتوں کے باعث شدید ذہنی کرب میں مبتلا تھے ۔

(جاری ہے)

ایک تو ان سے یہ کہا جا رہا ہے کہ کچھ روز پہلے شہباز شریف گوجرانوالہ آئے تھے انکے جلسے پر ایک کروڑ کے اخراجات آئے تھے انکا بندوبست کیا جائے اور دوسرا خرم دستگیر جو وفاقی وزیر ہیں ایک فائل ایڈیشنل کمشنر سے سائن کروا چکے ہیں ۔

وہ فائل سستی زمین خریدنے کے حوالے سے ہے اور وہ فائل انکی میز پر پڑی ہے جس پر وہ دستخط کرنا نہیں چاہتے لیکن وفاقی وزیر بضد ہیں کہ اس فائل پر دستخط کئیے جائیں۔ہارون رشید کا کہنا تھا کہ یہ خبر ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔اگر یہ خبر درست ثابت ہوتی ہے تو معلوم ہو جائے گا کہ یہ خودکشی ہے یا انکے انکار کے بعد انہیں قتل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو ملاحظہ کریں۔

متعلقہ عنوان :