اہل اسلام قرآن مجید کو تجویدوقواعد کے ساتھ پڑھیں،انہیں اس کی برکات ملیں گی، مفتی منیب الرحمان

علوم قرآن کے فروغ میں مفتی عبداللہ نورانی کی سعی قابل تحسین ہے، محمدطلحہ الجوادسیوطی کے حفظ قرآن کی تقریب تشکر وامتنان سے خطاب

جمعہ 23 مارچ 2018 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 مارچ 2018ء) علامہ مفتی محمدعبداللہ نورانی کافیضان اب عرب میں بھی پہنچ چکاہے، یہ بات مفتیء اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان نے جامع مسجد فاروق اعظم گودھرانیوکراچی میں شیخ الحدیث مفتی محمدعبداللہ نورانی کی جانب سے محمدطلحہ الجوادسیوطی کے حفظ قرآن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب تشکر وامتنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب سے خطاب میںانہوں نے کہاکہ اہل اسلام کی قرآن مجید سے غیر معمولی وابستگی ہونی چاہئے،مسلمان اپنے بچوں کی جوتربیت کرتاہے اس کا آغازقرآن کریم سے کرناچاہئے،مفتی عبداللہ نورانی اور ان کی اہلیہ جو خودبھی قرآن پاک کی حافظہ ہیں مبارکبادکے مستحق ہیںیہ بات انتہائی خوش آئندہے کہ انہوں نے اپنے بچے کو حافظ قرآن بنایاہے،انہوں نے کہاکہ جب عالم حافظ ہوتواس کو دلائل پیش کرنے میں بہت آسانی رہتی ہے،آج کل کے نوجوان علماء پیر بھی ہیں ،علامہ عبداللہ نورانی بھی پیر ہیں،وہ تمام حضرات جو غیرمتشرع اور جاہل پیروں سے وابستہ ہیں وہ ان کے حلقہء ارادت میں آجائیںاور ان سے بیعت کریں۔

(جاری ہے)

مفتی عبداللہ نورانی انہیں طریقت کے ساتھ ساتھ مسائل شریعت سے بھی آگاہ کریں گے۔اب توان کا فیضان عرب میں بھی پہنچ چکاہے،اللہ تعالیٰ اسے عام فرمائے۔اہل اسلام قرآن مجید کو تجویدوقواعد کے ساتھ پڑھیں،انہیں اس کی برکات ملیں گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرشعیب قادری نے کہاکہ علوم قرآن کے فروغ میں مفتی عبداللہ نورانی کی سعی قابل تحسین ہے۔

تقریب میں شیخ الحدیث مفتی محمدالیاس رضوی، مفتی محمدوسیم اخترالمدنی،مفتی محمدخالدکمال،علامہ شریف الحسنی، علامہ اویس رفیق ،علامہ نزاکت حسین اعوان، پروفیسرمرزاعامربیگ، ڈاکٹرمحمداسلم،عاطف رائو، علامہ محمدصابرنورانی،علامہ نذیر حسین، علامہ تنویر ، ڈاکٹر محمد سرفراز صابری ، مولانا محمدیوسف،قاری محمدساجد، قاری محمدیوسف،مولانامحمدصدیق نورانی، قاری محمدزبیرسمیت متعدد اہل علم وفضل نے شرکت کی۔ آخرمیں استاذ العلماء مفتی جمیل احمدنعیمی ،مفتی اطہر نعیمی اور ڈاکٹرنوراحمدشاہتازکی صحتیابی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔