چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل سے متعلق ن لیگی قیادت نے فیصلہ سنا دیا

جمعہ 23 مارچ 2018 19:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 مارچ 2018ء) چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل سے متعلق ن لیگی قیادت نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے گزشتہ کچھ عرصے سے میڈیا پر آ کر پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بھی چوہدری نثار کی جانب سے ن لیگ کی قیادت خاص کر مریم نواز اور نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس حوالے سے اب سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار کی سیاست یہی ہے کہ وہ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ جاتے ہیں اور اچھے وقت میں ڈرائیونگ سیٹ پر آ بیٹھتے ہیں۔ پرویز رشید کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار نے اپنے حالیہ بیانات سے مسلم لیگ ن میں اپنے مستقبل سے متعلق خود فیصلہ سنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :