شہداء کی قربانیوں کے باعث آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ان قربانیوں کی وجہ سے ملک سے دہشت گردی ختم ہو رہی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف

جمعہ 23 مارچ 2018 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 مارچ 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا وجود عزم اور جمہوری جدوجہد کے باعث عمل میں آیا تھا اور پوری قوم آج کے دن شہداء آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے یوم پاکستان پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کے باعث آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ان قربانیوں کی وجہ سے ملک سے دہشت گردی ختم ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :