کل کے بچے نوازشریف کی جرات کوآزمانا چاہتے ہیں،کیپٹن رصفدر

نوازشریف اکیلا جیل نہیں جائےگا بلکہ 22کروڑ عوام بھی جیل جائیں گے،اگرہمت ہے تونوازشریف کوروک کردکھاؤ۔ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 مارچ 2018 18:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 مارچ 2018ء): پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ کل کے بچے نوازشریف کی طاقت اور جرات کوآزمانا چاہتے ہیں،نوازشریف اکیلا جیل نہیں جائے گا بلکہ 22 کروڑ عوام بھی جیل جائیں گے،اگرہمت ہے تونوازشریف کوروک کردکھاؤ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء کا الیکشن پاکستان کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھولے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا ہے کہ اب حکمرانی ووٹ کی ہوگی یا سازشیوں کی۔عمران خان صادق اور امین ہیں کیونکہ وہ لاڈلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل کے بچے نوازشریف کی طاقت اور جرات کوآزمانا چاہتے ہیں۔نوازشریف اکیلا جیل نہیں جائے گا بلکہ 22 کروڑ عوام بھی جیل جائیں گے۔ اگرہمت ہے تونوازشریف کوروک کردکھاؤ۔ایسے فیصلے کونہیں مانتے جس سے ریاست اور نظریے کونقصان پہنچے۔نوازشریف ایٹمی دھماکوں اور موٹرویز بنانے کی سزا دی گئی۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ خواجہ آصف کی جوتیاں پالش کرنے والے آج ان پرسیاہی پھینک رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :