جاوید ہاشمی نے شیخ رشید کے جوڈیشل مارشل لاء کا بھانڈا پھوڑ دیا

شیخ رشید کی جوڈیشل مارشل لا کے حوالے سے پریس کانفرنس 2014 کے دھرنے کا منصوبہ تھا،جاوید ہاشمی

جمعہ 23 مارچ 2018 18:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 مارچ 2018ء): جاوید ہاشمی نے شیخ رشید کے جوڈیشل مارشل لاء کا بھانڈا پھوڑ دیا۔جاوید ہاشمی نے الزام لگایا کہ شیخ رشید کی جوڈیشل مارشل لا کے حوالے سے پریس کانفرنس 2014 کے دھرنے کا منصوبہ تھا۔تفصیلات کے مطابق جاوید ہاشمی نے شیخ رشید کے جوڈیشل مارشل لاء کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

جاوید ہاشمی نجی ٹی وی سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے شیخ رشید کے جوڈیشل مارشل لاء کے مشورے کا آپریشن کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا سے متعلق قیاس آرائیاں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ ملک میں عدلیہ کبھی آزاد نہیں رہی اور شیخ رشید نے کبھی اپنی سیاست نہیں کی بلکہ دوسروں کی ایما پر فیصلے کیے۔یاد رہے کہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں 90روز کے لیے جوڈیشل مارشل لاء لگا دیں جس پر آج بیان دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ملکی آئین میں جوڈیشل مارشل لاء کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔