مریم نواز پارٹی کو بند گلی سے باہر لے کر آئی ہیں ،ْپرویز رشید

عوامی سطح پر مریم نواز کی پذیرائی کس کو ہضم نہیں ہورہی، سب جانتے ہیں ،ْ سابق وزیر اطلاعات پارٹیوں میں جگہ انتشار پھیلانے سے نہیں بنتی ،ْچوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ شہباز شریف کو کرنا ہے ،ْ انٹرویو

جمعہ 23 مارچ 2018 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 مارچ 2018ء)سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارٹی کو بند گلی میں لے جانے کیلئے کون کوشاں ہے ،ْسب کو پتا ہے ،ْ مریم نواز پارٹی کو بند گلی سے باہر لے کر آئی ہیں ،ْ عوامی سطح پر مریم نواز کی پذیرائی کس کو ہضم نہیں ہورہی، سب جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ چوہدری نثار کے مستقبل کا فیصلہ شہباز شریف کو کرنا ہے ،ْمیں پارٹی کا منتخب عہدیدار رہا ہوں، پارٹیوں میں جگہ انتشار پھیلانے سے نہیں بنتی ،ْ چودھری نثار کبھی بھی پارٹی کے تنظیمی عہدیدار نہیں رہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومتوں کا کام انتخاب کروانا ہے بڑے فیصلے کرنا نہیں۔پرویز رشید نے کہا کہ گالم گلوچ اور انتشار انتخابات سے راہ فرار حاصل کرنے کی کوشش ہے ،ْانتشار کون پھیلا رہے ہیں، کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا کی بات کرنیوانوں کو مارشل لا ء کیوں یاد آتا ہے، چور دروازوں سے اقتدار میں آنے کے دن گئے۔ پرویز رشید نے کہا کہ احتسابی عمل کس حد تک غیر جانبدار ہے قوم جانتی ہے، میدان سے بھاگنے والے نہیں، سازشی عناصر کا مقابلہ کریں گے۔