پاکستان کے 78ویں یوم پاکستان کے موقع پر تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارا ت ،اردن کے ملٹری بینڈ ،پیرا شوٹرز ، اور ترکی ایئر فورس کے دستوں کی خصوصی شرکت

جمعہ 23 مارچ 2018 18:12

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 مارچ 2018ء) پاکستان کے 78ویں یوم پاکستان کے موقع پر تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارا ت کے دستے ،اردن کے ملٹری بینڈ ،پیرا شوٹرز ،ترکی ایئر فورس کے دستے نے پریڈ میں اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی جو کہ ان دوست ممالک کے ساتھ گہری باہمی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں متحدہ عرب امارات کے 105جوانوں پر مشتمل دستے اور اردن کے 40جوانوں پر مشتمل ملٹری بینڈ کے جوانوں اور 3پیرا ٹروپرز جبکہ ترکی ایئر فورس کے دو ایف سولہ ،تین A-129، A-400ٹرانسپورٹ ایئر کرافٹ اور KC-135ریفلیرز نے تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں حصہ لیا ۔