وہی ایماندار جس کو” صادق اور امین “ ٹھہرایا گیا ہے،مریم نواز

چیف جسٹس نےاپنے بیا ن میں کہا تھا کہ دعا ہے میرے فیصلوں سےایماندارشخص آجائے۔سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازکا چیف جسٹس کےبیان پرتنقیدی تبصرہ

جمعہ 23 مارچ 2018 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 23 مارچ 2018ء): مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے بیان پرتنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہی ایماندار شخص جس کو” صادق اور امین “ ٹھہرایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ دعا ہے میرے فیصلوں سے ایماندار شخص آجائے۔

(جاری ہے)

جس پرمسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ وہی ایماندار شخص جس کو” صادق اور امین “ ٹھہرایا گیا ہے۔مریم نوازنے اپنے ردعمل کااظہار ایک ٹویٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے کیا۔یاد رہے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے آج لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ میرے ہوتے ہوئے اندر اور باہر سے مارشل لاء نہیں آئے گا۔آئین میں جوڈیشل مارشل لاء کی گنجائش نہیں ہے۔صرف ایک ہی حکومت ہے وہ جمہوریت ہے۔جمہوریت کوڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ووٹ کی عزت اور قدر ہے۔