دبئی کے برج خلفیہ کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کا فیصلہ

کل یہ نظارہ دبئی کے مقامی وقت شام 7 بجے دیکھا جا سکے گا،اس پروقار موقع پر پاکستانیوں کا کثیر تعداد میں شرکت کا امکان

جمعرات 22 مارچ 2018 23:14

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء):یوم پاکستان کی خوشیاں دبئی میں ، برج الخلیفہ کی عمارت پاکستانی رنگ میں رنگنے کو تیار ہو گئی۔ برج الخلیفہ کی عمارت کو پاکستانی پرچم کے رنگوں والی روشنیوں سے مزین کیا جائے گا۔برج الخلیفہ پر یہ نظارہ دبئی کے مقامی وقت شام 7 بجے دیکھا جا سکے گا ،کثیر تعداد میں پاکستانیوں کی شرکت کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کی خوشیاں دبئی میں ، برج الخلیفہ کی عمارت پاکستانی رنگ میں رنگنے کو تیار ہو گئی۔

(جاری ہے)

برج الخلیفہ کی عمارت کو پاکستانی پرچم کے رنگوں والی روشنیوں سے مزین کیا جائے گا۔برج الخلیفہ پر یہ شاندار تقریب مقامی وقت کے مطابق جمعے کی شام 7 بجے ہوگی ،کثیر تعداد میں پاکستانیوں کی شرکت کاامکان ہے۔پارکنگ کے مسائل اور جمعہ کی چھٹی کی وجہ سے پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ وہ وقت سے کچھ گھنٹے پہلے برج خلیفہ یا دبئی مال پہنچ جائیں، تاکہ وہ با آسانی شریک ہو سکیں۔ اسکے علاوہ اگر میٹرو ٹرین کا استعمال کیا جائے تو بہتر ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس یوم پاکستان پر بھی برج الخلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگوں میں ڈھالا گیا تھا۔