میرے کاغذ پورے ہیں ،نااہل نہیں ہوں گا

اگر عدالت نے نا اہل کر بھی دیا تو میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا،شیخ رشید

جمعرات 22 مارچ 2018 22:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء):عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنی ناہلی کو خارج از امکان قرار دے دیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے کاغذ پورے ہیں ،نااہل نہیں ہوں گا۔ اگر عدالت نے نا اہل کر بھی دیا تو میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنی ناہلی کو خارج از امکان قرار دے دیا۔

وہ نجی ٹی وی کے ٹاک شو پر بات چیت کرہے تھے انکا کہنا تھا کہ میرے کاغذ پورے ہیں ،نااہل نہیں ہوں گا۔ انکا کہنا ہے کہ نہ میں نے منی لانڈرنگ کی ہے نہ ہی کرپشن کی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر عدالت نے نا اہل کر بھی دیا تو میں یہ نہیں کہوں گا کہ مجھے کیوں نکالا کیونکہ میں روندو نہیں ہوں جب فیصلہ آئے گا تو عدالت کے احترام میں اسے قبول کریں گے۔