لاہور،ایف آئی اے کی انسانی اسمگلروں اور کرپٹ ملازمین کیخلاف ریجن بھر میں کریک ڈاؤن

منڈی بہاوالدین،سرگودھا،گجرات اور گوجرانوالہ میں چھاپے مارتے ہوئے محکمہ پاسپورٹ کے تین ملازمین سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 22 مارچ 2018 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء) ایف آئی اے کا انسانی اسمگلروں اور کرپٹ ملازمین کیخلاف ریجن بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایف آئی اے ٹیموں نے منڈی بہاوالدین،سرگودھا،گجرات اور گوجرانوالہ میں چھاپے مارتے ہوئے محکمہ پاسپورٹ کے تین ملازمین سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملازمین میں ارسلان بشیر کمپیوٹر آپریٹر،محمد ندیم ڈیٹا اینٹری آپریٹر اور امتیاز احمد ڈیٹا آپریٹر اینٹری شامل ہے گرفتار انسانی اسمگلروں میں محمد عمران،ساجد محمود،زاہد اقبال،راجا خالد،محمد اصغر،آصف جاوید،اصغر علی اور ذیشان الیاس شامل ہیں محکمہ پاسپورٹ کے ملازمین کو کرپشن اور رشوت خوری پر گرفتار کیا گیا ہے پکڑے گئے انسانی اسمگلرز لوگوں کو بیرون ممالک بھجوانے میں ملوث تھے ملزمان ایف آئی اے کو گزشتہ 12سال سے مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :