ڈالر کی قدر میں مزید ہوشربا اضافے کی پیشن گوئی

جمعرات 22 مارچ 2018 22:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء) ڈالر کی قدر میں مزید ہوشربا اضافے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز کے دوران ملک کی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک میں ڈالر کی قیمت 116 روپے تک جا پہنچے ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈالر کی قدر میں ابھی بھی مزید اضافے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس کے آخر تک ڈالر کی قدر میں مزید اور ہوشربا اضافہ ہوگا۔ پاکستان کے تجارتی خسارے اور دیگر وجوہات کی بنا پر ڈالر کی قدر رواں برس کے آخر تک 120 روپے کی حد کو چھو سکتی ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :