وی آئی پروٹوکول اب نہیں چلے گا

عامر لیاقت ہیوی بائیک پر وی آئی پروٹوکول کیخلاف مہم چلانے نکل پڑے

جمعرات 22 مارچ 2018 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء):عامر لیاقت ہیوی بائیک پرکراچی کی سڑکوں پر وی آئی پروٹوکول کیخلاف مہم چلانے نکل پڑے۔تفصیلات کے مطابق وی آئی پی پروٹوکول نے کراچی کی عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔جگہ جگہ رکاوٹیں اور صاحب بہادروں کے لیے بند کی ہوئیں سڑکوں نے عوام کو جس نفسیاتی کرب میں مبتلا کر رکھا ہے اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے لیکن وی آئی پروٹوکول اب نہیں چلے گا ۔

عامر لیاقت ہیوی بائیک پر وی آئی پروٹوکول کیخلاف مہم چلانے نکل پڑے۔

(جاری ہے)

راستے میں وی آئی پی پروٹول پر تعینات سیکیورٹی والوں نے عامر لیاقت کو روکا تو عامر لیاقت نے انکو سمجھانا چاہا مگر اہلکار بد تمیزی پر اتر آئے جس پر عامر لیاقت پھٹ پڑے انکا کہنا تھا کہ کیا آپ لوگ مجھے نہیں جانتے میں عامر لیاقت ہوں ۔آپ لوگوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔انکا کہنا تھا کہ یہ تماشا بند کرو اور راستہ کھولو جس کے بعد اہلکاروں نے عامر لیاقت کو راستہ دے دیا۔یاد رہے کہ عامر لیاقت نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے اس موقع پر انہوں نے نئے انداز میں عوامی خدمت کرنے کا اعلان کیا تھا۔