10 ہزار روپے کا نوٹ جاری کرنے سے متعلق اسٹیٹ بینک کا وضاحتی اعلان

جمعرات 22 مارچ 2018 21:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء) 10 ہزار روپے کا نوٹ جاری کرنے سے متعلق اسٹیٹ بینک کا وضاحتی اعلان سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز سے سوشل میڈیا پر 10 ہزار روپے کی ایک تصویر گردش کر رہی ہے۔ کچھ لوگوں کا دعوی ہے کہ روپے کی قدر میں گراوٹ کے باعث اسٹیٹ بینک جلد 10 ہزار روپے کا نوٹ مارکیٹ میں جاری کرنے والا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ میں 10 ہزار روپے کا نوٹ جاری کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 10 ہزار روپے کے نوٹ کی تصویر جعلی ہے۔ یہ تصویر کسی شخص کی جانب سے خود ہی بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی۔ اسٹیٹ بینک فی الحال 10 ہزار روپے کا نوٹ جاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔