اسلام آباد، میاں نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان تعلقات کشیدہ

چودھری نثار علی خان بہت جلد (ن)لیگ کو خیرباد کہہ دیں گے،میاں شہباز شریف کے صدر بننے کے بعد دونوں شخصیات کے درمیان صلح کرنے کی ایک کوشش کی گئی جو ناکام ہو گئی،ذرائع

جمعرات 22 مارچ 2018 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء) میاں نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان تعلقات کشیدہ ، چودھری نثار علی خان بہت جلد (ن)لیگ کو خیرباد کہہ دیں گے۔ میاں شہباز شریف کے صدر بننے کے بعد دونوں شخصیات کے درمیان صلح کرنے کی ایک کوشش کی گئی جو ناکام ہو گئی ۔ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف کے صدر بننے کے بعد (ن) لیگ کے متعدل حلقوں میں ایک آس بندھی تھی کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی اور میاں نواز شریف کے درمیان کشیدہ تعلقات معمول پر آ جائیں گے مگر حالات اس وقت خراب ہوئے جب چودھری نثار نے ایک ٹی وی پروگرام میں میاں نواز شریف پر کڑی تنقید کی اور میریم نواز کو کسی بھی صورت میں پارٹی صدر بننے کی صورت میں تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ان کے ٹی وی پروگرام سے قبل ایک کوشش کی گئی تھی کہ دونوں شخصیات کے درمیان تعلقات معمول پر لائیں جائیں مگر اس ابتدائی بات چیت کا آغاز ہوا تھا کہ چودھری نثار علی خان کی کڑی تنقید نے ان کوششوں پر پانی پھیر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں نواز شریف نہیں چاہتے کہ چودھری نثار (ن) لیگ کے کام کریں ۔نواز شریف کے قریب سمجھے جانے والے بعض وزراء انہیں یہ باور کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ک(ن) لیگ کے لئے چودھری نثآر ناگزیر نہیں لہذا ان کے جان چھڑانے میں ہی عافیت ہے دوسری طرف چودھری نثار خان ذہنی طور پر تیار ہو گئے ہیں کہ اب وہ مزید (ن) لیگ کے ساتھ کام نہیں کریں گے ان کے نزدیک انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے سیاست میں عزت کمائی ہے اب بے عزت ہو کر سیاست نہیں کریں گے ۔ قریب قیاس امکان ہے کہ مستقبل قریب میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ ۔