نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی

سیاسی جماعت بنانا یا اس میں شمولیت اختیار کرنا بنیادی آئینی حق ہے اور آرٹیکل 17 اس کی اجازت دیتا ہے ،ْدرخواست میں موقف

جمعرات 22 مارچ 2018 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 22 مارچ 2018ء) سپریم کورٹ کے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کی جو رجسٹرار نے اعتراضات لگا کر واپس کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نظر ثانی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ عدالتی فیصلے میں آرٹیکل 17 کو آرٹیکل 62 ، 63 کے ساتھ ملا کر پڑھنے کی تشریح کی گئی ہے۔ سیاسی جماعت بنانا یا اس میں شمولیت اختیار کرنا بنیادی آئینی حق ہے اور آرٹیکل 17 اس کی اجازت دیتا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گہا تھا کہ بنیادی آئینی حق پر کسی دوسرے آرٹیکل سے قدغن نہیں لگائی جا سکتی، عدالت 21 فروری کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

متعلقہ عنوان :