قصور جعلی پولیس مقابلے کے کیس میں عدالتوں کو ملزمان پولیس افسران کی ضمانتوں کی منسوخی کیلئے درخواستیںدو روز میں نمٹانے کا حکم
دیانت دارپولیس افسروں کو پریشرائز کرنیکی اجازت نہیں دینگے،حکومت نے اچھا کیا ابو بکر خدا بخش کو خود ہی جے آئی ٹی کے سربراہ کے طور پر بحال کیا اس واقعہ میں کس نے کیا کیا آرڈردیا،آئی جی پنجاب کہاں ہیں چیف جسٹس کا استفسار ،آئی جی چھٹی پر ہیں‘ ایڈیشنل آئی جی کی عدالت کو آگاہی عدالت کے طلب کرنے پر مدثر کی ہلاکت کیس کی رپورٹ اور اس کیس میں ضمانت پررہا کئے گئے ملزمان پولیس افسران کو پیش کیا گیا مقدمے میں اسے ظالمانہ طریقے سے قتل کرنے کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں،دفعہ 311کے تحت ملزمان کسی صورت بھی راضی نامہ نہیں کرسکتے‘ پراسیکیوٹر جنرل
جمعرات 22 مارچ 2018 18:02
(جاری ہے)
سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید احتشام قادر ،ایڈیشنل آئی جی امجد جاوید سلیمی، ایڈیشنل آئی جی ابوبکر بخش خدا بخش سمیت دیگر افسران عدالت میںپیش ہوئے ۔
دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ اس واقعہ میں کس نے کیا کیا آرڈردیااورآئی جی پنجاب کہاں ہیں جس پر ایڈیشنل آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی پنجاب چھٹی پرہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں علم تھا کہ آج آئی جی پنجاب چھٹی پر ہوں گے ۔ایڈیشنل آئی جی نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی پنجاب کے بیٹے کی شادی ہے اس لئے وہ چھٹی پر ہیں۔ فاضل عدالت نے ایڈیشنل آئی جی ابو بکر خدا بخش کو عہدے سے تبدیل کرنے کا علم ہونے پر استفسار کیا کہ قصور کی جے آئی ٹی سے خدابخش کو کس نے ہٹایا ، جس پرایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ وزیراعلی کے احکامات پرابو بکر خدابخش کوعلیحدہ کیاگیا ۔چیف جسٹس نے ابو بکر خدا بخش کو دوبارہ عہدہ پر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیشن جج قصور سے پولیس مقابلے میں مدثر کی ہلاکت کے کیس کی رپورٹ اور اس کیس میں ضمانت پررہا کئے گئے ملزمان پولیس افسران کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ بو بکر خدا بخش درست انداز میں کام کر رہے ہیں، دیانت دارپولیس افسروں کو پریشرائز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔دوبارہ سماعت کا آغاز ہونے پر عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی اورعدالتی حکم پر ضمانتوں پر رہا کئے گئے ملزمان پولیس افسران پیش ہوئے۔اس موقع پر چیف جسٹس نے معطل انسپکٹر طارق بشیر چیمہ کی بڑی توند دیکھ کر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ آپ تو معیار پر پورا نہیں اترتے ایس ایچ او کیسے بھرتی ہوگئے ۔ ایڈیشنل آئی جی سے استفسار کیا کہ کیا پولیس کی فٹنس کا کوئی انتظام نہیں کیا جاتا۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے معطل انسپکٹر طارق چیمہ کو بیجا بولنے پر جھاڑ پلا تے ہوئے کہاکہ تم تھانے میں نہیں کھڑے، جب کہوں تب بولنا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سابق ڈی پی او قصور کے پیش نہ ہونے پر کہا کہ اس نے ضمانت کرائی ہے یا نہیں ، جس پر پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ سابق ڈی پی او نے ابھی تک کسی عدالت سے ضمانت نہیں کرائی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریاست نے بغیر ثبوت کے ایک بچہ مار دیا،کان کھول کر سن لیا جائے ذمہ داروں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔ پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ مقدمے میں اسے ظالمانہ طریقے سے قتل کرنے کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں۔دفعہ 311کے تحت ملزمان کسی صورت بھی راضی نامہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن ججز قصور نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کی ہیںجبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ قصور نے ملزمان پولیس اہلکاروں کے خلاف پولیس کے 7 گواہوں کے بیانات قلمبندکرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے جس کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نئی دفعات شامل ہونے کے بعد یہ مقدمہ قابل راضی نامہ نہیں رہا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ضمانتیں منظور کرنے والے ججز کے نام بتائے جائیں۔چیف جسٹس نے متعلقہ عدالتوں کومدثر قتل کیس سے متعلق زیرالتوا مقدمات دو رو ز میں نمٹانے کا حکم دیدیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ کو بھی پیر کے روزتک درخواست نمٹانے کی ہدایت کی ۔سماعت کے دوران فاضل عدالت نے ایڈیشنل آئی جی ابو بکر خدا بخش سے استفسار کیا کہ آپ نے قصور میں کیا انوسٹی گیشن کی جس پر انہوں نے تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ابوبکر خدا بخش نے کہا کہ مدثر کے قتل میں اعلی پولیس افسران کی مرضی شامل تھی۔عدالت نے ڈی آئی جی سہیل سکھیرا کو جے آئی ٹی میں شامل کرنے پر اپنی ناگواری کا اظہار کیاجس پر ابوبکر خدا بخش نے کہا کہ وہ درست انداز میں بطور ممبر کام کریں گے جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ اگر آپ انہیں شامل کرنا چاہتے تو تمام تر ذمہ داری بھی آپ کی ہو گی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پراسیکیوٹر جنرل اور جے آئی ٹی کے سربراہ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 22 مارچ 2018 کی مزید خبریں
-
ہر ادارے کے ساتھ آئین کی حدود میں مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہوں ،ْ مذاکرات ذاتیات کے حوالے سے نہیں ہوں گی ،ْ نوازشریف
-
مریم نواز کی تندوتیززبان کی وجہ سے پارٹی بند گلی میں جاچکی ہے ،چوہدری نثارعلی خان
-
احتساب عدالت نے محمد نواز شریف اور مریم نواز کی نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی
-
قصور جعلی پولیس مقابلے کے کیس میں عدالتوں کو ملزمان پولیس افسران کی ضمانتوں کی منسوخی کیلئے درخواستیںدو روز میں نمٹانے کا حکم
-
پیپلز پارٹی کی شیری رحمان سینٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر منتخب
-
پاکستانی سفارت کار فرائض سنبھالنے بھارت جائیں گے،دفتر خارجہ
-
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی اومان کے وزیردفاع سیدبدربن سعودبن حریب البوسیدی سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے اموربشمول دفاع اورسلامتی کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو
-
سپریم کورٹ کا اسحاق ڈار کے گھر کے باہرپارک کی اراضی سڑک میں شامل کرنے پر اظہار برہمی،
-
عمران خان نے نواز دور کی پرفارمنس زرداری حکومت سے بٴْری قرار دیدی
-
نقیب اللہ محسود قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری،ازخود نوٹس نمٹا دیاگیا
-
ڈالر کی قدر میں مزید ہوشربا اضافے کی پیشن گوئی
-
ڈی جی ایل ڈی اے کو کبھی زبانی حکم نہیں دیا ،مجھ سے ملک دشمنوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، اسحاق ڈار
-
نواز شریف اور مریم نواز کو عدالت سے کسی استثنیٰ کی ضرورت نہیں ، اعتزاز احسن
-
پنجاب ریفارمز روڈ میپ کے تحت تعلیم اور صحت کے شعبے میں پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے وزیر اعلی شہباز شریف کی لندن سے ویڈیو لنک کانفرنس
-
بھارت کو فوج کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا
-
محترمہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے صرف 7دن کے لیے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرنا بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے،
-
خیبر پختونخواہ میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا قیام ،آتے ہی بڑا اعلان کر دیا
-
لاہور،ایف آئی اے کی انسانی اسمگلروں اور کرپٹ ملازمین کیخلاف ریجن بھر میں کریک ڈاؤن
-
لاہور،نیب نے پنجاب کے افسران کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا
-
میرے کاغذ پورے ہیں ،نااہل نہیں ہوں گا
-
دبئی کے برج خلفیہ کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کا فیصلہ
-
بیوی کی خوشی کی خاطر شوہر کی انوکھی قربانی
-
سب ڈویژن مجسٹریٹ بٹ خیلہ نے حصار باباکے قبرستان کو سرکاری تحویل میں دیدیا
-
راولپنڈی، ماڈل ایان علی کیخلاف کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی
-
اسلام آباد، انتخابی حلقہ، الیکشن کمیشن کو گزشتہ روز مجموعی طور پر 52 اعتراضات موصول
-
وی آئی پروٹوکول اب نہیں چلے گا
-
کرپشن کے تدارک کیلئے’’بدعنوانی سے انکار‘‘ مہم پرعملدرآمدجاری ہے، نیب
-
نیب راولپنڈی نے پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے ممبر ٹیکنیکل عمران احمد خان کو گرفتار کر لیا
-
عالمی سطح پر ہونے والی ری الائمنٹ سے باخبر ہیں ، ہر سطح پر اپنے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ،ْ وزیر دفاع خرم دستگیر
-
اسلام کے نام پر ملنے والا ملک پاکستان اور عطیہ خداوندی ہے ،ْ ہمیں اپنے رویوں میں سدھار لانا ہوگا ،ْناصر خان جنجوعہ
-
فریضہ حج ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کیلئی3آرب 50کروڑ روپے سے زائد سبسڈی
-
سپریم کورٹ: بابراعوان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر
-
سپریم کورٹ جوڈیشل مارشل لاء باریشیخ رشید کے بیان کا نوٹس لے،کیپٹن(ر)صفدر
-
تحریک انصاف نے نواز شریف کی حمایت میں انکو بڑا مشورہ دے ڈالا
-
10 ہزار روپے کا نوٹ جاری کرنے سے متعلق اسٹیٹ بینک کا وضاحتی اعلان
-
نوازشریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی
-
بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کے مرکز پر بلند ترین پاکستانی پرچم بنا دیا گیا
-
سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کیخلاف زمین کے تنازع پر دائر دعوی خارج
-
اسلام آباد، میاں نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان تعلقات کشیدہ
-
لاہور،اعلی سطح مشترکہ مشاورتی فورم کاپہلا اجلاس
-
لاہور ، گریٹر اقبال پارک کوے شہریوں کے لئے بند کر دیا گیا
-
بھارت کا جنگی جنون برقرار براہموس کروز میزائل کا تجربہ کر ڈالا
-
میرے خلاف الزامات میں ٹھوس شواہد کی کمی ہے،سابق فرانسیسی صدرسارکوزی
-
نوزائیدہ بچے کو گود میں اٹھائے امتحان دینے والی خاتون کے چرچے
-
فیس بک،صارفین کے کوائف کے تحفظ کی ’ذمہ دار‘ ہے، فیس بک بانی /سربراہ
-
بہادر فلسطینی لڑکی عہد تمیمی قصور واری سمجھوتے کے تحت 8ماہ جیل سمیت 1430ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا
-
یمن،عرب اتحاد کے لڑاکا طیارے کو میزائل سے مار گرانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
-
سعودی مالیاتی وزیر، غیر ملکی ملازمین کی فیس میں ترمیم کرنے کا کوئی ارداہ نہیں ہے
-
سعودی عرب ، بھائی نے بھائی کی جان لے لی
-
افریقہ کے 44 ممالک آزاد تجارتی زون کے قیام کے معاہدے پرمتفق، دستخط کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.