وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

بدھ 21 مارچ 2018 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 مارچ 2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ جبکہ پاک فوج کی جانب سے بھی خصوصی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ یوم پاکستان کے موقع کے باعث وفاقی وزارت داخلہ نے اب اہم اعلان کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 مارچ کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ موبائل فون سروس سیکورٹی خدشات کے باعث بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :