ایم ایم اے اتحاد کا سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہوگا

اس اتحاد کا بنیادی ٹارگٹ بھی خیبرپختونخواہ میں کامیابی حاصل کرنا ہے، آئندہ انتخابات میں صوبے کی موجودہ حکومت کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن کر سامنے آئی گی: عارف نظامی

بدھ 21 مارچ 2018 20:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 مارچ 2018ء) عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے اتحاد کا سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے کے دینی اتحاد کی تشکیل کے حوالے سے معروف و سینئر صحافی عارف نظامی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے اتحاد کا سب سے زیادہ نقصان تحریک انصاف کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے کا اتحاد بنایا بھی تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کیلئے گیا ہے۔ عارف نظامی کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے کے اس اتحاد کا بنیادی ٹارگٹ بھی خیبرپختونخواہ میں کامیابی حاصل کرنا ہے۔ ایم ایم اے آئندہ انتخابات میں صوبے کی موجودہ تحریک انصاف کی حکومت کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن کر سامنے آئی گی۔ خیبرپختوںخواہ کی تاریخ رہی ہے کہ یہاں کبھی ایک جماعت کی مسلسل دوسری مرتبہ حکومت قائم نہیں ہوئی۔ جبکہ اس صوبے میں مذہبی ووٹ بینک بھی کافی زیادہ ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: