ڈالر کی اونچی اڑان پر حکومت مداخلت نہیں کرے گی‘ ڈالر کا 112 سے 115 کے درمیان ریٹ مناسب ہے‘ ڈالر کی قیمت کا تعین

مارکیٹ فورز کررہی ہیں‘ رواں مالی سال 3ارب ڈالر سے زیادہ کا بیرونی قرضہ واپس کرنا ہے‘ آئندہ مالی بجٹ عوام دوست ہوگا وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 21 مارچ 2018 18:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 مارچ 2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان پر حکومت مداخلت نہیں کرے گی‘ ڈالر کا 112 سے 115 کے درمیان ریٹ مناسب ہے‘ ڈالر کی قیمت کا تعین مارکیٹ فورز کررہی ہیں‘ رواں مالی سال 3ارب ڈالر سے زیادہ کا بیرونی قرضہ واپس کرنا ہے‘ آئندہ مالی بجٹ عوام دوست ہوگا۔

وہ یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان پر وفاقی حکومت مداخلت نہیں کرے گی۔ ڈالر 112 سے 115 روپے کے درمیان مناسب ریٹ ہے۔ ڈالر کی قیمت کا تعین مارکیٹ فورسز کررہی ہیں۔ سٹے باز زیادہ دیر تک سرگرم نہیں رہ سکتے۔ رواں مالی سال میں تین ارب ڈالر سے زیادہ کا بیرونی قرض واپس کرنا ہے۔ غیر ملکی قرضے کی واپسی کا بندوبست کیا ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس بارہ ارب ڈالر سے زائد کے ذخائر موجود ہیں آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست ہوگا۔

متعلقہ عنوان :