لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری، اورنج ٹرین آخری مراحل میں داخل

اورنج لائن ٹرین کےساڑھے25کلومیٹرطویل بالائےزمین ٹریک کی تعمیر مکمل کر لیا گیا،پٹڑیاں بچھانے کا عمل جاری

بدھ 21 مارچ 2018 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 مارچ 2018ء)لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی، اورنج ٹرین آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔ اورنج لائن ٹرین کےساڑھے25کلومیٹرطویل بالائےزمین ٹریک کی تعمیر مکمل کر لیا گیا،پٹڑیاں بچھانے کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہوریوں کے لیے شاندار خبر یہ ہے کہ اورنج ٹرین آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ احمدحسان کی زیرِصدارت اورنج لائن منصوبےپرپیشرفت کاجائزہ لینےکیلیےاجلاس ہوا۔خواجہ احمد حسان کے مطابق اورنج لائن ٹرین کےساڑھے25کلومیٹرطویل بالائےزمین ٹریک کی تعمیر مکمل کر لی گئی۔تمام 1474 یوٹب گرڈرز نصب کر دیے گئے جبکہ پٹڑیاں بچھانے کا عمل جاری ہے۔خواجہ حسان نے اپنی ٹیم کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کااہم سنگ میل عبورکرلیا،پٹری بچھانےکاکام تیز کیا جائے۔