الیکشن کمیشن کو ملک میں نئی حلقہ بندیوں پر اب تک صرف 12 اعتراضات موصول ہوئے

بدھ 21 مارچ 2018 17:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 مارچ 2018ء) الیکشن کمیشن کو ملک میں نئی حلقہ بندیوں پر اب تک صرف 12 اعتراضات موصول ہوئے ہیں، اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کمیشن کو حلقہ بندیوں پر اب تک پنجاب سے 11 اور خیبرپختونخوا سے ایک اعتراض موصول ہوا ہے۔ اعتراض جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 اپریل ہے جبکہ یہ اعتراضات ایک ماہ میں نمٹائے جائیں گے۔