چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت گوادر میں سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کا منصوبہ مکمل ،

2 لاکھ 50 ہزار گیلن پانی روزانہ گوادر پورٹ اور شہریوں کو فراہم کیا جائے گا، دوستین جمالدینی

بدھ 21 مارچ 2018 15:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 21 مارچ 2018ء) گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین جمالدینی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت گوادر میں سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کا منصوبہ مکمل ہو گیا ہے جس سے 2 لاکھ 50 ہزار گیلن پانی روزانہ گوادر پورٹ اور شہریوں کو فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین نے سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانے کیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ منصوبے پر چینی ورکروں نے دن رات کام کیا اور اس کو مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ سے روزانہ ڈھائی لاکھ گیلن پینے کا پانی گوادر کے شہریوں کو فراہم کیا جائے گا، وفاقی و صوبائی حکومت اور چین نے گوادر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں جن کی تکمیل سے گوادر میں کافی حد تک پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :