متحدہ عرب امارات کے حکمران کی پاکستانی حکام سےانوکھی خواہش،حکومت پاکستان نے فوری عمل درآمد کردیا

منگل 20 مارچ 2018 23:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 مارچ 2018ء)متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی پاکستانی حکام سے 450 اونٹوں انوکھی خواہش،حکومت پاکستان نے فوری عمل درآمد کرتے ہوئے بردار ملک کے فرمانروا کی خواہش پوری کردی۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کو 450اونٹوں اور انکے بچوں کی ضرورت محسوس ہوئی تو انہوں نے فوری طور پر پاکستان کے آگے اپنی فرمائش رکھ دی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے دوست ملک کے فرمانروا کی فرمائش پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے اونٹوں کو در آمد کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے منظوری ملنے کے بعد وزارت تجارت، وزارت خارجہ اور ایف بی آر نے اونٹ برآمد کرنے کے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے۔ ذرائع کے مطابق اماراتی حکمران کی خاص ٹیم اونٹوں کی خریداری کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے جہاں سے وہ مخصوص اونٹوں کا انتخاب کرے گی جنکو بعد ازاں خصوصی طیارے کے ذریعے متحدہ عرب امارات روانہ کیا جائے گا۔