حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے

ہمارے خلاف بنائے گئے تمام کیسز جھوٹے ہیں، آرمی چیف صادق اور امین نہیں رہے، جنرل قمر باجوہ نے فوج کے ادارے کو بدنام کیا ہے، اب حکومت کیخلاف ایک نئی تحریک کا آغاز کریں گے: سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے پیر افضل قادری کا ردعمل

منگل 20 مارچ 2018 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 مارچ 2018ء) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کیخلاف نئی تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے علامہ خادم حسین رضوی کو گرفتار کیے جانے کے حکم پر تحریک لبیک کے رہنما پیر افضل قادری نے ردعمل دیا ہے۔ پیر افضل قادری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر افضل قادری کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف بنائے گئے تمام کیسز جھوٹے ہیں۔ حکومت نے جو معاہدہ کیا تھا اس کے مطابق یہ تمام کیسز ختم ہونا تھے۔ تاہم اب حکومت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس لیے اب حکومت کیخلاف ایک نئی تحریک کا آغاز کریں گے۔ پیر افضل قادری نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پیر افضل قادری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ بھی صادق اور امین نہیں رہے۔ جنرل قمر باجوہ نے تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان ضامن کا کردار ادا کرکے فوج کے ادارے کو بدنام کیا۔ پیر افضل قادری کا مزید کیا کہنا ہے، ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :