احد چیمہ کے متعلق مزید انکشافات

سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحدچیمہ کے نام مزید 49 کنال اراضی نکل آئی،احدچیمہ کے حصہ کی مالیت 40 کروڑ روپےسے زائد ہوسکتی ہے

منگل 20 مارچ 2018 20:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 مارچ 2018ء)احد چیمہ کے متعلق مزید انکشافات منظر عام پر آ گئے۔نیب ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحدچیمہ کے نام مزید 49 کنال اراضی نکل آئی،احدچیمہ کے حصہ کی مالیت 40 کروڑ روپےسے زائد ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کے متعلق مزید انکشافات منظر عام پر آ گئے۔نیب ذرائع کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحدچیمہ کے نام مزید 49 کنال اراضی کا انکشاف ہوا ہے۔

اراضی لاہور میں موضع تیڈھا میں ہے جو نجی ہاؤسنگ سٹی کے قریب واقع ہے۔اراضی کیلیے16کروڑروپےنجی ہاؤسنگ سوسائٹی کےاکاؤنٹ سےٹرانسفرکیےگئے۔ ملکیت سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو منتقل کی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ایل ڈی اےکی تھی جسےایل ڈی اےنےہی ڈیولپ کرنا تھا۔

(جاری ہے)

ملزمان نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کےشریک مالک تھے۔ملزمان کی ملی بھگت سےہاؤسنگ سوسائٹی کوجعلی مالک علی مرادکےنام منتقل کیاگیا۔

5 کروڑ روپے کی رقم ایل ڈی اےکے کنٹریکٹر کے ذریعےہی خرچ کی گئی۔نیب نےاحدچیمہ کےنجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں1/3فیصدحصہ داری کےشواہدحاصل کرلیے۔پرائیویٹ کنٹریکٹرکےذریعےنجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر5کروڑروپے خرچ کرائےگئے۔نیب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ احدچیمہ کے حصہ کی مالیت 40 کروڑ روپےسے زائد ہوسکتی ہے۔یاد رہے کہ احد چیمہ کو آشیانہ ہاوسنگ سکیم میں بے ضابطگیوں پر گرفتار کیا گیا تھا۔