وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف لندن روانہ، بیگم کلثوم نوازکی عیادت اورمعمول کا طبی معائنہ کرائیں گے

منگل 20 مارچ 2018 22:43

لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 مارچ 2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لاہورسے لندن کے لئے روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریںگے اور لندن میں معمول کا طبی معائنہ بھی کرائیںگے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف دورہ برطانیہ کے دوران اوورسیز پاکستانیز اور پاکستان مسلم لیگ کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔