شکرگڑھ ، ن لیگ اپنی لوٹ مار اور بے انتہاء کرپشن کی وجہ سے عوام میں اپنی سیاسی ساکھ کھو چکی ہے،بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی ملک سے غربت کے خاتمے پر ایک جامع پلان مرتب کر چکی ہے،جلسہ عام سے خطاب

منگل 20 مارچ 2018 22:32

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 20 مارچ 2018ء) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی لوٹ مار اور بے انتہاء کرپشن کی وجہ سے عوام میں اپنی سیاسی ساکھ کھو چکی ہے ن لیگ کے ہر دور حکومت میں عوامی فلاحی منصوبوں پر کام کی بجائے ملکی سلامتی کے حامل اداروں کی تباہی پر کام ہوا پاکستان پیپلز پارٹی ملک سے غربت کے خاتمے پر ایک جامع پلان مرتب کر چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز قصبہ نورکوٹ میں صوبائی اسمبلی کی امیدوار ظل ہما کی طرف سے منعقدہ جلسہ عام سے ہولوگرام خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کی پاسدار جماعت ہے انہوںنے کہا کہ الیکشن2018میں عوام کی بھر پور طاقت سے پاکستان پیپلز پارٹی ملک گیر کامیابی حاصل کرکے وفاق اور چاروں صوبوں میں اپنی مظبوط عوامی حکومت بنائے گی جس میں عوام کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے گا اور پارٹی منشور کے مطابق عوام کے لئے روٹی ۔

(جاری ہے)

کپڑا اور مکان کا وعدہ ہمیشہ کی طرح پورا کیا جائے گا اس موقع پر ضلعی صدر ویمن ونگ پیپلز پارٹی امیدوار صوبائی اسمبلی ظل ہما نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اقتدار میں آکراپنے حلقہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے تعلیم اور صحت کو ترجیحات پہ رکھیں گے تھانہ کچہری کی سیاست کو دفن کر دیں گے پروگرام میں فوک سنگر سائیں ظہور ہولو گرام ۔ ڈاکٹر شہزاد زبیر ۔ شاہان زبیر ۔ ساون زبیر نے اپنے نغموں سے تقریب کے شرکاء کے لہو کو گرمائے رکھا اور عوامی انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کرکے پروگرام کی رونق کو دوبالا کر دیا جلسہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جلسہ سے حسنین شاہ ضلعی صدر پیپلز پارٹی ۔ عامر ضلعی جنرل سیکرٹری و دیگر نے بھی خطاب کیا