پارلیمنٹ میں اپنےارکان اسمبلی کورسی دےکربھیجیں گے،مولوی خادم رضوی

اسمبلی میں جوبھی پاکستان اور اسلام کےخلاف بولے گا،اس کی ٹانگیں وہیں باندھ دی جائیں گی۔ تقریب سے خطاب

اتوار 18 مارچ 2018 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 مارچ 2018ء): تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی نے پارلیمنٹ میں اپنی جماعت کی پالیسی بیان کردی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپنے ارکان اسمبلی کورسی دے کربھیجیں گے، اسمبلی میں جوبھی پاکستان اور اسلام کے خلاف بولے گا،اس کی ٹانگیں وہیں باندھ دی جائیں گی۔

انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ میں ہمارے جتنے بھی ایم این ایزاور ایم پی ایز جائیں گے۔ہم ان کوایک مضبوط سی رسی بھی دیں گے۔تاکہ اسمبلی میں جوبھی پاکستان اور اسلام کے خلاف بولے ۔اس کی ٹانگیں وہیں باندھ دینا۔پھر شام کوہماری گاڑی کواس کولینے جائے گی۔اس کیلئے الگ گٹر تیار کیا جائے گا۔۔ویڈیو بھی دیکھیں