سینٹ الیکشن ،ْ ووٹ کی خریدوفروخت بائیس کروڑ عوام کی توہین ہے ،ْمریم نواز

بد قسمتی سے عوام کی توہین کا نہیں شخصیات کی توہین کا نوٹس لیا جاتا ہے ،ْ 2018کے الیکشن سے پہلے سازشوں کے چہروں سے نقاب اٹھ گئے ہیں ،ْ جمہوریت کی آستین میں جتنے سانپ چھپے ہوئے تھے سب آہستہ آہستہ باہر آگیء ہیں ،ْ آئندہ الیکشن میں لاڈلہ کہے گا تمہارے ووٹوں کا سودا کر کے آیا ہوں ،ْ چہیتا کہے گا تمہارے ووٹوں کو خرید کر آگیا ہوں تو عوام زر داری ،ْ عمران بھائی بھائی کے نعرے سے استقبال کرینگے ،ْ نوازشریف کو اس الزام پر سزا سنائی گئی جو درخواست گزار نے لگایا ہی نہیں تھا ،ْ وعدہ کریں 2018ء کے الیکشن میں سازشی مہروں اور کٹھ پتلیوں کو ووٹ نہیں دوگے ،ْ جلسہ سے خطاب

اتوار 18 مارچ 2018 19:10

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 18 مارچ 2018ء)سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں ووٹ کی خریدوفروخت بائیس کروڑ عوام کی توہین ہے ،ْبد قسمتی سے عوام کی توہین کا نہیں شخصیات کی توہین کا نوٹس لیا جاتا ہے ،ْ 2018کے الیکشن سے پہلے سازشوں کے چہروں سے نقاب اٹھ گئے ہیں ،ْ جمہوریت کی آستین میں جتنے سانپ چھپے ہوئے تھے سب آہستہ آہستہ باہر آگیء ہیں ،ْ آئندہ الیکشن میں لاڈلہ کہے گا تمہارے ووٹوں کا سودا کر کے آیا ہوں ،ْ چہیتا کہے گا تمہارے ووٹوں کو خرید کر آگیا ہوں تو عوام زر داری ،ْ عمران بھائی بھائی کے نعرے سے استقبال کرینگے ،ْ نوازشریف کو اس الزام پر سزا سنائی گئی جو درخواست گزار نے لگایا ہی نہیں تھا ،ْ وعدہ کریں 2018ء کے الیکشن میں سازشی مہروں اور کٹھ پتلیوں کو ووٹ نہیں دوگے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آپ کے جذبے ،ْ نوازشریف کی محبت اور مسلم لیگ (ن)سے کمٹمنٹ کو سلام کرتی ہوں انہوںنے کہاکہ نوازشریف سے نا انصافی پر ڈٹ جانے کو سلام پیش کرتی ہوں ،ْ ووٹ کی تقدس کیلئے ڈٹ جانے اور نوازشریف کی آواز سے آواز ملانے پر سلام پیش کرتی ہوں ،ْانہوںنے کہاکہ آپ نے نوازشریف سے محبت کا حق ادا کر دیا ہے ،ْ آپ کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ چیئر مین سینٹ کے الیکشن میں جو تماشا لگا کیا آپ سب نے دیکھا ہے یا نہیں دیکھا ،ْ الیکشن میں منڈیا ں لگیں ،ْ ووٹ خریدے گئے ،ْ بیچے گئے ،ْ ممبرز کو توڑا گیا وہ بائیس کروڑ عوام کی توہین ہے ،ْ آپ کے ووٹ کی توہین ہے ،ْ بد قسمتی سے عوام کی توہین کا نوٹس نہیں ہوتا ،ْ شخصیات کا نوٹس ہوتا ہے ،ْ کروڑوں عوام کی توہین کا نوٹس نہیں لیا جاتا۔

انہوںنے کہاکہ جنہوںنے نوازشریف کوہرانے کی کوشش ہوئی ہے انہیں بتا دینا چاہتی ہوں کہ نوازشریف کی ہار نہیں ہوئی نوازشریف کی جیت ہوئی ہے ۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی سب سے بڑ ی فتح یہ ہے کہ جب فیصلے کی گھڑی آنے میں چند ہفتے رہ گئے ہیں ،ْالیکشن میں چند ہفتے رہ گئے ہیں تو سازشی مہروں اور کٹھ پتلیوں نے عوام کا فیصلہ آسان بنا دیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ جب فیصلے کی گھڑی آنے والی ہے تو سازشیوں کے چہروں سے نقاب اٹھ گئے ہیں ،ْ پہنچا ن لیاہے یا نہیں پہنچانا ،ْ جمہوریت کی آستین میں جتنے سانپ چھپے ہوئے تھے سب آہستہ آہستہ باہر آگئے ہیں انہوںنے کہاکہ یہ 2018میں ووٹ لینے آئیں گے تو کیا منہ لیکر آئیں گے ،ْ لاڈلہ کہے گا کہ میں تمہارے ووٹوں کا سودا کرکے آیا ہے ،ْچہیتا کہے گا میں تمہارے ووٹوں کو خرید کر آگیا ہوں ،ْ جب 2018ء میں ووٹ لینے آئیں تو ایک ہی نعرے سے ا ستقبال کر نا ،ْ زر داری عمران بھائی بھائی ۔

انہوںنے کہاکہ جو ووٹ عمران خان کو دو گے وہ زر داری کو جائیگا جو زر داری کو دو گے وہ عمران خان کو جائیگا ،ْانہوںنے کہاکہ یہ اندر سے ایک ہی ہیں ،ْ اندر سے ملے ہوئے ہیں ،ْ ان کا نظریہ ایک ہے ویسے ان کانظریہ ہے کوئی نہیں ،ْ ایک دوسرے کے اتحادی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف وہ لیڈر ہے جس کے خوف سے جو ایک دوسرے کو چور کہتے تھے ،ْ جو ایک دوسروے کو سب سے بڑی بیماری کہتے ہیں انہیں آج ہاتھ ملانے پڑ رہے ہیں ،ْ یہ نوازشریف کے نظریئے کی جیت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اس ڈٹ جانے کو بھی سلام پیش کرتی ہوں ،ْ آپ نے نوازشریف کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر آواز اٹھائی ہے ،ْ نوازشریف کے ساتھ انہوںنے کیا کیا ،ْ سزا پہلے سنا دی مقدمہ بعد میں چلا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ یہ شاید پاکستان کی تاریخ نہیں دنیا کی عدالتی تاریخ کا پہلا مقدمہ ہے جس میں سز اس الزام پر سنائی گئی جو درخواست گزار نے لگایا ہی نہیں تھا ،ْ بیٹے سے تنخواہ نہیں لینے پر نا اہل کیا گیا ،ْ درخواست گزار نے اپنی درخواست پر یہ الزام لگایا نہیں تھا ،ْ باتیں اربوں اور کھربوں پر ہوتی رہیں ،ْ ذاتی کاروبار کے معاملات کھنگال رہے ہیں ذاتی کاروبار میں اربوں او ر کھربوں کی کرپشن ڈھونڈ رہے ہیں ،ْ کیا نوازشریف کے خلاف دس روپے کی کرپشن بھی ثابت کر پائیں ،ْانشا ء اللہ ثاقب نہیں کر پائیں گے ۔

مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کا ووٹ کے تقدس اور ووٹ کی عزت کا بیانیہ وہ گھر گھر تک پہنچ گیا ہے ،ْ آپ کے دلوں تک پہنچ گیا ہے ،ْ ووٹ کے تقدس کے بیانیے پر یقین رکھتے ہوناں ۔میرا ساتھ ہاتھ اٹھا کر وعدہ کریں 2018ء کے الیکشن میں سازشی مہروں اور کٹھ پتلیوں کو ووٹ نہیں دوگے ،ْ ووٹ کی عزت اور ووٹ کی حرمت کی جنگ میں نوازشریف کا ساتھ دو گے ،ْ اپنے ووٹ کی عزت کرائوگے ،ْ نمائندوں کی عزت کرائوگے ۔

ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ ہم الیکشن میں جائیں گے انہوںنے کہاکہ ووٹ دینے والوں کو عزت دو ،ْ حساب لو انتقام مت لو انہوںنے کہاکہ احتساب صرف نوازشریف کا نہیں سب کا ہونا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ حساب لو انتقام مت لو ۔اس موقع پر چوہدری برجیس طاہر کی تعریف کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ اجلاس کے دور ان وفاقی وزیر برجیس طاہر نے کہاکہ ہماری وزارت آپ پر قربان ،ْ ہر چیز آپ قر بان ،ْ ہمیں نوازشریف کے علاوہ کوئی دوسری بات نظر نہیں آتی ۔آخر میں مریم نواز نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگوائے ۔