عمران خان اور زر داری بھائی بھائی اور ایک ہی سکہ کا نام ہے ،ْنوازشریف
دونوں ملکر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ،ْ سینٹ میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے قطاروں میں لگ کر پیپلز پارٹی کے نشان تیر کو ووٹ دیا ،ْ مہرے بھی کبھی عوام کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں مجھ پر کوئی کرپشن ،ْ کوئی کک بائیکس اور کمیشن کا کیس نہیں ،ْ صرف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیر اعظم ہائوس سے نکال دیا ،ْ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب اپنے مینڈیٹ کو عزت دینا ہے ،ْ ووٹ کے تقدس کیلئے میں آپ کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلونگا ،ْ آپ میرے ساتھ چلو گے سانگلہ ہل میں سابق وزیر اعظم کا جلسہ سے خطاب
اتوار 18 مارچ 2018 18:40
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ آج ایک عجیب منظر دیکھ رہا ہوں ،ْ پہلے بھی سانگلہ ہل آ چکا ہوں لیکن اس طرح کا سانگلہ پہلے نہیں دیکھا ۔
انہوںنے کہاکہ سانگلہ ہل موٹر وے بھی بننے والا ہے ،ْانشا اللہ الیکشن کے بعد سانگلہ سے بھی موٹر وے گزرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ موٹر وے پر انٹر چینج بن چکا ہے ،ْ میں پہلے جب آیا تھا تو چوہدری برجیس طاہر کو کہا تھا سانگلہ میں سو ئی گیس آکر رہے گی ،ْ کیا سوئی گیس آرہی ہے یا نہیں آرہی ہے ،ْ سوئی گیس آرہی ہے ،ْموٹر وے بھی بن رہا ہے ،ْ بچیوں کے کالج بھی بن رہے ہیں ،ْ آئندہ یونیورسٹی بھی بنے گی ۔انہوںنے کہاکہ ہم تو کام کر نے والے لوگ ہیں ،ْ کام کر کے دکھایا ہے ،ْ اندھیروں کو بھگایا ہے ،ْ بجلی لیکر آئے ہیں ،ْ موٹر وے بنائی ہے ،ْ سی پیک بنایا ہے اور پاکستان کو ترقی کی بلندیوں پر لے کر گئے ہیں کیا کسی اور پارٹی ،ْ پیپلز پارٹی یا عمران خان کی پارٹی نے کوئی ایسا کام کیا ہے ،ْ وہ نیا پاکستان بناتے بناتے پرانے پاکستان کی طرف چلے گئے ہیں ۔ نوازشریف نے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں ڈپٹی چیئر مین کیلئے سلیم مانڈوی پیپلز پارٹی کا امیدوار تھا ،ْ عمران خان اور پی ٹی آئی کے امیدواروں نے قطاروں میں لگ کر تیر کے نشان پر ووٹ ڈالا ،ْ زر داری اور عمران خان دونوں ایک ہی سکہ کا نام ہے ،ْ یہ وہی لوگ ہیں جو روایتی سیاست کر تے ہیں ،ْ جو نیا پاکستان کی بات کر تے ہیں یہ عوام کیلئے دھوکہ ہے ،ْ پاکستان کیلئے کچھ نہیں کر تے ،ْ مہرے بھی کبھی عوام کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں ۔ نوازشریف نے کہاکہ سانگلہ والو آپ عمران خان کو یہاں بلاکر پوچھیں کہ سینٹ میں تم نے تیر کے نشان کو ووٹ دیا تھا یا نہیں دیا تھا اگر میںجھوٹ بولتا ہوں تو مجرم ،ْ اگر میں سچ بولتا ہوں تو عمران خان مجرم ہیں ،ْ زر داری اور عمران بھائی بھائی ہیں ،ْ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ،ْیہ پاکستان کی سیاست کے ساتھ مخلص نہیں ہیں ۔ نواز شریف نے کہا کہ سانگلہ ہل کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں ،ْآپ نے نوازشریف کے بیانیئے کو قبول کیا ہے ،ْ تسلیم کیا ہے ،ْ آپ نے حوصلہ دیا ہے کہ نوازشریف کیخلاف جو فیصلہ آیا ہے اسے قبول نہیں کرتے ۔اس موقع پر ’’ایک واری فیر ‘‘کے نعرے لگائے گئے جس پر نوازشریف نے کہاکہ ایک واری نہیں فیر ،ْ فیر ،ْ فیر انشاء اللہ ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو کس بات پر نکالا گیاہے ،ْ نوازشریف نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی اور کہا وزیر اعظم ہائوس سے نکلیں ،ْ بھاگیں ،ْ کیا آپ کو یہ فیصلہ منظور ہے ،ْاس موقع پر نا منظور کے نعرے لگائے گئے نوازشریف نے کہا دل سے بتائیں کیا فیصلہ منظور ہے جس پر ایک بار پھر نا منظور کے نعرے لگائے ۔انہوںنے کہاکہ یہ پہلا کیس ہے جس میں کوئی کرپشن ،ْ کوئی کک بائیکس کمیشن نہیں ہے ،ْ کوئی رینٹل پاور کا کیس نہیں ،ْ کوئی حج سکینڈل نہیں ہے صرف یہی کیس ہے کہ نوازشریف نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی ،ْ کبھی دنیا کے کسی ملک میں ایسا ہوا ہے اگر نہیں ہوا تو پھر نوازشریف کا ساتھ دو گے ،ْ ووٹ کو عزت دو گے کا مطلب ہے کہ آپ اپنے آپ کو عزت دو گے ،ْ آپ ووٹ کی توقیر کروگے تو اپنے مینڈیٹ کو عزت دو گے ،ْیہ آنے والی نسلوں کا سوال ہے ،ْ انہوںنے کہاکہ کیا آپ نوازشریف کے قدم سے قدم ملا چلو گے میں آپ کے ساتھ چلو نگا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 18 مارچ 2018 کی مزید خبریں
-
عمران خان اور زر داری بھائی بھائی اور ایک ہی سکہ کا نام ہے ،ْنوازشریف
-
میاں صاحب! آپ نے ادارے تباہ کر دیئے، نواز شریف چابی والے کھلونے ہیں :بلاول بھٹو
-
بے بی بلاول اپنے والد زر داری سے پوچھیں وہ بغیر محنت کے ارب پتی کیسے بن گئے ،ْ عمران خان
-
بھارت افغان سرزمین استعمال کرکے دہشت گردی کے ذریعے پاکستا ن میں بے چینی پھیلارہاہے ،ْترجمان پاک فوج آصف غفور
-
لوگوں کو بنیادی حقوق دلوانا فرائض میں شامل ،بنیادی حقوق نہ ملنے سے معاسرے میں خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں‘ چیف جسٹس پاکستان
-
سینٹ الیکشن ،ْ ووٹ کی خریدوفروخت بائیس کروڑ عوام کی توہین ہے ،ْمریم نواز
-
چورکہنے والے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں متحد ہوگئے،مولانا فضل الرحمن
-
رجب المرجب کا چاند نظرآ گیا، شب معراج 13 اپریل کوہوگی
-
سعودی عرب بھیجا گیا فوجی دستہ اسلامی فورس کاحصہ نہیں،ترجمان پاک فوج
-
جے یو آئی اورجماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کا اپنے اتحادیوں کو چھوڑنے کا حتمی فیصلہ
-
بھارت ریاستی دہشتگردی سےپاکستان میں مداخلت بندکرے،میجرجنرل آصف غفور
-
نواز شریف سے میری روحانی بات چیت ہوتی رہتی ہے، نہال ہاشمی
-
پارلیمنٹ میں اپنےارکان اسمبلی کورسی دےکربھیجیں گے،مولوی خادم رضوی
-
بیگم کلثوم نواز کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ،ْ دوبارہ ہسپتال داخل
-
نوازشریف بیانیےکی خلاف ورزی،مریم نوازسوشل میڈیانےدھمکیاں دیں،جان اچکزئی
-
مہاجر نوجوانوں کو ریاستی عام معافی دی جائے،سید مصطفی کمال کی آرمی چیف سے اپیل
-
ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈوی والا کی شہید بھٹو اور بے نظیر کے مزار پر حاضری ،ْ فاتحہ خوانی ،ْ پھولوں کی چادر چڑھائی
-
سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا
-
جماعت اسلامی کی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو نگران وزیراعظم مقرر کرنے کی تجویز
-
نواز شریف نے اداروں سے لڑائی میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا
-
نوجوان نے نواز شریف پر اچھالا جانے والا جوتا دس لاکھ روپے میں خریدنے کا اعلان کر دیا
-
نیب نے خواجہ آصف کیس کے خلاف عثمان ڈار سے معاونت مانگ لی
-
پاکستان کی تاریخ میں کس آرمی چیف کی کاردگردگی سب سے بہتر رہی؟
-
ناصر خان جنجوعہ کی افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات ،ْ طالبا ن کونئی افغان پیشکش سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ
-
عمران خان کے ساتھ مل کر الیکشن لڑنا یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ خارج از امکان نہیں ،ْخورشید شاہ
-
شہباز شریف سے سپیکر اسمبلی ایاز صادق ،وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
-
نکیال ،ْ بھارتی فورسز پھر بلا اشتعال فائرنگ ،ْ دو لڑکیوں سمیت نو افراد زخمی
-
اگرالیکشن میں جنات اور فرشتے آگئے تومقابلہ ہمارےبس کی بات نہیں ،اسفند یارولی
-
حمزہ شہباز نے عوامی جلسے میں وزیراعظم نوازشریف کے نعرے لگوا دیے
-
ہوش کےناخن نہ لیےتوملک میں بہت زیادہ نقصان ہوگا،میرحاصل بزنجو
-
اسلام آباد،پیپلزپارٹی سینیٹ چیئر مین شب جیت کر سب کو حیران اور پریشان کر دیا،نبیل احمد گبول
-
لاہور میںپتنگ بازی، مارچ کے ابتدائی 16 دنوں میں ڈور پھرنے کے 4 بڑے واقعات ، 2افراد موت کی نیند سو گئے
-
ازبکستان میں شادی کی تقریبات پر سخت پابندیاں لگائے جانے کا امکان، سوشل میڈیا پر بحث شروع
-
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آئی کی برطرفی پر ٹرمپ خوشی سے نہال
-
شمالی کوریا کے میزائل وسطی یورپ تک پہنچ سکتے ہیں
-
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے 7 مسلم انتہا پسندوں کو سزائے موت سنا دی
-
شامی صدر بشارالاسد کا مشرقی غوطہ میں فوجی محاذوں کا دورہ
-
سعودی عرب میں کفیل کے گھر انڈونیشی ملازمہ قتل ، قاتل گرفتار
-
دبئی کے حکمراں شیخ محمدبن راشد نے یورپی خاندان کی ریت میں دھنسی کار باہر نکال دی،سوشل میڈیاپرصارفین کی خوب داد
-
چھوٹا طیارہ ایک گھر پر گر کر تباہ، 10 افراد ہلاک
-
جاپانی لڑکی ہالی وڈ کی ایک فلم دیکھ کر سائنس دان بن گئی ،دنیا حیران
-
دنیا کی مہنگی ترین چاکلیٹ کی قیمت ساڑھے نو ہزار ڈالر،فروخت کے لیے پیش
-
سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کارکمپنیوں پر ملازمین درآمد کرنے کی پابندی ختم
-
آسٹریلیامیں انوکھے مقصد کے تحت ساحل پر گائیوں کا دھاوا،ہلچل مچادی
-
64 بینکوں میں 3کروڑ اکائونٹ ہولڈرز کے 11302 کروڑ روپے،کوئی دعویدار نہیں
-
لال قلعہ میں کھدائی کے دوران برآمد ہونے والی سرنگیں کھولنے کی تجویز
-
سعودی عرب کی فلسطینیوں کے مفادات پر توجہ مرکوز،تمام فریقین کے لیے امن کی بات کرتا ہے، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
-
بھارت میں آن لائن ٹیکسی کمپنیوں اوبر اور اولا کے ڈرائیوروں کا آج سے ہڑتال کا اعلان
-
لاہور ،مغلائی دور کے تاریخی شاہی باورچی خانے کی بحالی
-
رائیونڈ روڈ بم دھماکے کے آٹھ زخمی صحتیابی کے بعد جنرل ہسپتال سے ڈسچارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.